بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میلبورن ٹیسٹ،پاکستان ٹیم نے ریکارڈز کے انبار لگا دئیے

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (آئی این پی)آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں حیران کن شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے سیریز گنوانے کے ساتھ ساتھ کئی بدترین ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

میلبورن میں شکست پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر لگاتار 11ویں شکست ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے،اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستان کی ٹیسٹ میں لگاتار پانچویں شکست ہے، پاکستان نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل شکستوں کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا جو اس سے اس سے قبل 1999۔2000 میں بنایا تھا۔پاکستان کی رواں سال یہ ساتویں شکست ہے جو ایک کیلنڈر ایئر میں پاکستان کی ٹیسٹ شکستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

اس سے قبل 1995 اور 2010 میں ٹیم کو لگاتار چھ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی نے جہاں کئی ریکارڈ بنائے وہیں ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔اظہر سمیت پاکستان کے 43 کھلاڑیوں نے ڈبل سنچری بنائی لیکن اظہر علی پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جب ڈبل سنچری بنانے کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، اظہر محض چوتھے اوپنر ہیں جو ڈبل سنچری بنانے کے باوجود شکست خوردہ ٹیم کا حصہ رہے۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اننگز ڈکلیئر کر کے اننگز کی شکست سے دوچار ہونے والی دوسری ٹیم بنی

۔ 12۔2013 میں حیدرآباد میں مائیکل کلارک کی آسٹریلین ٹیم نے 237 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی اور ان کی ٹیم کو ہندوستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز ڈکلیئر کر کے ہارنے والی پاکستان 21ویں ٹیم بنی اور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر ایسا چار مرتبہ ہوا۔ آخری مرتبہ بھی میلبرن پر اس حادثے کا شکار ہونے والی ٹیم پاکستان کی ہی تھی جب 73۔1972 میں 574 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے باوجود گرین شرٹس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ تھا۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 624 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہر ڈکلیئر کی جو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 91 گیندوں پر 84 رنز بنانے والے مچل اسٹارک نے اپنی اننگز کے دوران سات چھکے لگائے جو اس میدان پر ایک اننگز کے دوران لگائے گئے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے

۔ 2005 کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلین اینڈریو سائمنڈز نے چھ چھکے لگا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے 41 اوورز میں 207 رنز کی پٹائی برداشت کی جو آسٹریلیا میں ایک اننگز کے دوران کسی کھلاڑی کی جانب سے دیے گئے رنز کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ آسٹریلیا میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ سری لنکن متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 1995 کے دورے میں 224 رنز کھائے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…