منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

’’آپ بیٹے کا نام داؤد اور یعقوب نہ رکھنا‘‘ بھارتی مسلمان باؤلر عرفان پٹھان کو یہ مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے مشہور فاسٹ باولر عرفان پٹھان کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان بھی کیا تھا۔عرفان کے ایک مداح دیو یانشو راج نے بھی انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی لیکن ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ اپنے بیٹے کا نام داؤد یا یعقوب نہ رکھیں،ان کے خیال میں یہ دنیا بہت عجیب ہے۔
عرفان کے اس شائق نے داؤد ابراہیم اور یعقوب میمن کی جانب اشارہ تھا، جنہیں ہندوستان میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔تاہم عرفان نے اس پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم نام چاہے جو بھی رکھیں، ان کا بیٹا بھی اپنے والد اور دادا کی طرح ملک کا نام روشن کرے گا۔دیویانشو نے اپنے بیان پر معافی مانگی جس پر عرفان پٹھان نے انہیں خوشدلی سے معاف کردیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرفان پٹھان نے اپنے بیٹے کا نام قومی ٹیم کے سابق کپتان کے نام پر ‘عمران خان پٹھان’ رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دونوں بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ اس کا نام تیمور رکھنے پر ملک بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
2003 میں ہندوستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عرفان پٹھان 2007 تک تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کا لازمی جزو سمجھے جاتے تھے، لیکن پھر انجریز اور ناقص فارم کی وجہ سے بتدریج ان پر تمام فارمیٹس کے دروازے بند ہوتے چلے گئے۔آخری مرتبہ 2012 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انڈین ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…