جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

معین خان کا بیٹا زائدالعمر ہونے کی وجہ سے جونیئرایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم سے ڈراپ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا بیٹا اعظم خان زائد العمر ہونے کی وجہ سے جونیئرایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق اعظم خان کوسلیکٹرز نے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین منتخب کرلیاتھا لیکن بعدازاں ڈیڑھ ماہ بعد ان کے برتھ سرٹیفیکٹ کو چیک کرنے کے بعدانہیں ڈراپ کردیاگیا کیونکہ ان کی عم19 سال سے زیادہ ہوچکی ہے۔حیران کن طور پرجونیئرسلیکشن کمیٹی نے پہلے تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ جونیئرسلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی اس وقت ویمنزٹیم کے ساتھ ملک سے باہر ہیں ۔سلیکٹرزنے اب اعظم خان کی جگہ ہدایت اللہ کو انڈر19ٹیم کاحصہ بنایاہے جو سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو پہلے ہی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔اب ان کی جگہ خیام خان کو متبادل پلیئر کے طورپر رکھاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…