جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

وہ ابھرتا ہوا پاکستانی کرکٹر جس نے فرسٹ کلاس کے آٹھ میچز میں سو سے زائد اوسط سے 732 رنز بنا لئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)ڈومیسٹک کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین رواں فرسٹ کلاس سیزن میں 100 سے زائد اوسط کے ساتھ رنز بنا رہے ہیں ۔ ٹاپ سکورر کا رنز اگلتا بلا سلیکٹرز کی توجہ کا منتظر ہے ۔ پاکستان کو عموما باؤلرز کے لئے زرخیز مانا جاتا ہے مگر عثمان صلاح الدین نے بلے سے بھی اپنا ہنر دکھایا ہے ۔ رواں فرسٹ کلاس سیزن میں

انہوں نے آٹھ میچز میں سو رنز کی اوسط سے سات سو بتیس رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور تین ہاف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ عثمان صلاح الدین نے نواسی فرسٹ کلاس میچز میں سنتالیس کی اوسط سے 5681 رنز بنا رکھے ہیں جن میں اٹھارہ سنچریاں اور اکتیس ففٹیز شامل ہیں ۔ پانچ سال پہلے عثمان صلاح الدین کو دورہ ویسٹ انڈیز میں دو میچز میں آزمایا گیا ۔ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکامی کے بعد وہ پھر سے ٹیم سلیکشن میں چانس کے منتظر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…