اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی سی بی کا ایسا سلوک کہ احمد شہزاد اور عمراکمل دل برداشتہ ہو گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر دل برداشتہ ہو گئے ہیں،دونوں کرکٹرز پی سی بی حکام سے تنزلی پر بات کریں گے۔احمد شہزاد اور عمر اکمل کے ستارے گردش میں ہیں،دونوں کرکٹرز پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور سلیکشن کمیٹی کے دلوں میں گھر کرنے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں ، گزشتہ ہفتے پی ایس ایل کی پلاٹینم کٹیگری میں منتخب ہوتے ہیں ،لیکن پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کر دی جاتی ہے۔اوپنر احمد شہزادکو بی جبکہ مڈل آرڈربیٹسمین عمر اکمل کو سی سے ڈی کٹگری میں پھینک دیا گیا ہے، دونوں کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کے رویے سے نالاں ہیں۔کرکٹرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کا خیال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ناروا سلوک سے ان کی تذلیل کی گئی ہے، ایک طرف ان فٹ حارث سہیل جنہوں نے اپنا آخری میچ 29 مئی 2015 ء4 کو کھیلا انہیں سی میں برقرار رکھا جاتا ہے اور ٹیسٹ کرکٹرز کی تنزلی کر دی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…