جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کی تیاریاں ‘‘

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کے ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے، آئی سی سی کواس حوالے سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ایونٹ کیلیے مجموعی طور پر4 لاکھ 17 ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں سامنے آئیں، 15 میں سے 11 میچز کی ٹکٹوں کیلیے حکام کو زائد درخواستیں ملیں، لہٰذا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا، باقی ٹکٹیں27 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے فروخت کیلیے پیش کردی جائیں گی، کونسل نے شائقین کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مایوسی سے بچنے کیلیے ٹکٹیں آفیشلذرائع سے ہی حاصل کریں۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کیلیے آئی سی سی کو60 ممالک سے 417,000 ٹکٹس درخواستیں موصول ہوئیں، زیادہ تر لوگوں نے پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹ طلب کیے ہیں، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ اور فائنل میں بھی لوگوں نے خاصی دلچسپی دکھائی ہے، ان میچز کی ہر شرح قیمت میں حکام کو زائد درخواستیں ملیں۔میزبان اور بنگلہ دیش کے افتتاحی میچ جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ مقابلے میں بھی شائقین نے گرمجوشی ظاہر کی، منصفانہ تقسیم کیلیے زائد درخواستیں موصول ہونیوالے میچز کی ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی، مجموعی 15 میں سے 11 میچز کے کم از کم ایک شرح قیمت کے ٹکٹوں کیلیے قرعہ اندازی ہوگی، کامیاب شائقین کو بذریعہ ای میل آگاہی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…