ماسکو (نیوز ڈیسک) ٹینس کی سابق نمبر ون کھلاڑی ماریا شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر نہ ہو سکا۔ ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ انجری کے باعث ادویات استعمال کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک دوا “میلڈونیئم” 2006 سے استعمال کر رہی ہیں۔ جسے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کچھ عرصہ قبل ممنوعہ ادویات کی لسٹ میں شامل کیا۔ فیڈریشن کی جانب سے دسمبر 2015 میں انھیں ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا مگر انھوں نے وہ ای میل نہیں دیکھی۔ ماریا شراپوا جنوری دو ہزار سولہ میں آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز سے شکست کے بعد سے ٹینس کورٹ سے دور تھیں۔ ٹینس اسٹار گرینڈ سلیم سنگلز کا ٹائٹل 5 بار اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یونائیٹڈ اسٹیٹس اوپن کے ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔ روسی ٹینس اسٹار کہتی ہیں کہ انجری کے لئے استعمال کرنے والی دوا پر پابندی کا علم نہیں تھا۔