بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمر امین پاکستان اے-ٹیم کے کپتان مقرر

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے عمرامین کی قیادت میں 16 رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا، قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باو¿لر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم میں پاکستان کے ان نوجوان کھلاڑیوں کوبھر پور موقع دیا گیا ہے جو قومی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جن میں فواد عالم، جنیدخان، احسان عادل، سمیع اسلم اور بلال آصف کے نام نمایاں ہیں۔قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر محمد حسن کو پہلی دفعہ پاکستان اے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔انگلینڈ لائنز کے خلاف حال ہی میں پاکستان اے کی قیادت کرنے والے فاسٹ باو¿لر جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، پاکستان کو ان کی قیادت میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان اے ٹیم اور انگلینڈ لائنز کے خلاف تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراو¿نڈ میں 22 ،25، 28 اور30 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔عمر امین(کپتان)، فخر زمان، سمیع اسلم، زین عباس، آصف ذاکر، عابد علی، فواد عالم، بلال آصف، محمد حسن (وکٹ کیپر)، محمد نواز، زوہیب خان، محمد عباس، احسان عادل، فہیم اشرف، جنید خان اور عمرصدیق شامل ہیں۔نوشاد علی پاکستان اے ٹیم کے منیجر، توصیف احمد(ہیڈ کوچ)، منصور رانا(معاون کوچ)، یاسر ملک (ٹرینر)، عارف شاہ (فزیو تھراپسٹ) اوار محمد طلحہ(ویڈیو انالسٹ) کے طورپر ٹیم انتظامیہ میں شامل ہوں گے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…