جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمر امین کو پاکستان اے۔ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے عمرامین کی قیادت میں 16 رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا، قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم میں پاکستان کے ان نوجوان کھلاڑیوں کوبھر پور موقع دیا گیا ہے جو قومی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جن میں فواد عالم، جنیدخان، احسان عادل، سمیع اسلم اور بلال آصف کے نام نمایاں ہیں۔قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر محمد حسن کو پہلی دفعہ پاکستان اے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔انگلینڈ لائنز کے خلاف حال ہی میں پاکستان اے کی قیادت کرنے والے فاسٹ باؤلر جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، پاکستان کو ان کی قیادت میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3۔2 سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان اے ٹیم اور انگلینڈ لائنز کے خلاف تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں 22 ،25، 28 اور30 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔عمر امین(کپتان)، فخر زمان، سمیع اسلم، زین عباس، آصف ذاکر، عابد علی، فواد عالم، بلال آصف، محمد حسن (وکٹ کیپر)، محمد نواز، زوہیب خان، محمد عباس، احسان عادل، فہیم اشرف، جنید خان اور عمرصدیق شامل ہیں۔نوشاد علی پاکستان اے ٹیم کے منیجر، توصیف احمد(ہیڈ کوچ)، منصور رانا(معاون کوچ)، یاسر ملک (ٹرینر)، عارف شاہ (فزیو تھراپسٹ) اوار محمد طلحہ(ویڈیو انالسٹ) کے طورپر ٹیم انتظامیہ میں شامل ہوں گے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…