اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہ دیا گیا تو پاکستان کرکٹ میں بہت پیچھے رہ جائے گا۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محمد عامر ٹیم کیلئے لازمی ہے۔جب چھٹے باولر کا آپشن آتا ہے تو کسی نہ کسی کو قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ بدل رہی ہے۔ ٹی ٹونٹی نے کھیل کو نیا رنگ دیا ہے۔ سعید اجمل اور حفیظ کی باولنگ پر پابندی سے بہت نقصان ہوا۔ مجھے احساس ہے کہ احمد شہزاد سے کہیں نہ کہیں زیادتی ہورہی ہے۔گراس روٹ لیول پر ہمارے پاس میڈیم پیسر تو ہیں لیکن فاسٹ باولر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں گزشتہ دو ماہ بہت اعصاب شکن رہے۔میڈیا میں یہ غلط تاثر پھیلا دیا گیا ہے کہ ٹیم میں سب کچھ میرے ہاتھ میں ہے۔ میں میدان سے باہر ہوں کھلاڑی جب کھیلنے جاتے ہیں تو پھر وہاں میرا کام نہیں ہوتا۔