دبئی(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے ،آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ،سٹیو سمتھ پہلے ،کین ولیمسن دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ،یونس خان چھٹے اور مصباح الحق ایک درجے ترقی پا کر 10ویں نمبر پر آگے ہیں،بولنگ رینکنگ میں بھارت کے رویندرا ایشون پہلے ،ڈیل سٹین دوسرے ،سٹورٹ براڈ تیسرے اور پاکستان لیگ سپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ۔نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے ، بھارت دوسرے ،آسٹریلیا تیسرے ، پاکستان چوتھے،نیوزی لینڈ پانچویں ،انگلینڈ چھٹے ،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز 8ویں ،بنگلہ دیش9ویں اور زمبابوے 10ویں نمبر پر براجمان ہے، ،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ،سٹیو سمتھ پہلے ،کین ولیمسن دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ،یونس خان چھٹے ، مصباح الحق ایک درجے ترقی پا کر 10ویں ،اسد شفیق 14ویں ،سرفراز احمد 19ویں ،اظہر علی 22ویں ،محمد حفیظ 24ویں اور احمد شہزاد 46ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ،بولنگ رینکنگ میں بھارت کے رویندرا ایشون پہلے ،ڈیل سٹین دوسرے ،سٹورٹ براڈ تیسرے اور پاکستان لیگ سپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے ،سعید اجمل 15ویں ،عبدالرحمان 22ویں ،جنید خان 26ویں اور ذولفقار بابر 31ویں نمبر پر براجمان ہیں۔