ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سے شکست

datetime 31  دسمبر‬‮  2015 |

نیلسن(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے گناتھیلاکا،دلشان اورتھریمانے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر دورے کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔سیریز کے پہلے دومیچوں میں شکست کے بعد سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز کے خسارے کو کم کرکے 2۔1 کردیا۔کیوی کپتان مک کولم کی غیر موجودگی میں قیادت کرنے والے کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔کین ولیمسن نے 59 رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم 42 اورمچل سینٹنر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے نووان پرادیپ، دشمنتھاچمیرا اور جیفری وینڈرسے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔277 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے باآسانی 47ویں اوور میں صرف دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سری لنکا کے اوپنرز نے 98 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، دانوشکا گناتھیلاکا نے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔تلکارتنے دلشان اور تھریمانے نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 107 رنز جوڑے تاہم دلشان 91 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، یہ سری لنکا کی گرنے والی دوسری وکٹ تھی۔تھریمانے نے ناقابل شکست 87 رنز بنا کر سری لنکا کو تیسرے میچ میں کامیابی دلا دی، چندیمل 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپنر گناتھیلاکا کو دھواں دھار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوٹیسٹ میچوں اور ابتدائی دونوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کیا تھا۔نیوزی لینڈ کو5میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2۔1 کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا میچ 2جنوری کو نیلسن میں ہی کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…