لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بولر محمد عامر کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامراپنے کیے کی سزا بھگت چکا،سب سے معافی بھی مانگ چکا ،اب اسے سپورٹ کیا جائے، جو کھلاڑی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے گا اس کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے کھیلنے پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان تو تحفظات رکھتے ہیں لیکن ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کھل کر حمایت کردی ہے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں ۔محمد حفیظ ،اظہر علی اور چند کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر رضامند تو گئے لیکن تاحال ان کے تحفظات برقرار ہیں لیکن ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی محمد عامر کو بھر پور سپورٹ کر رہے ہیںبلکہ انہوں نے تو عامر کی مخالفت کرنے والے پلیئرز کو ڈھکے چھپے لفظوں میں یہ پیغام بھی دیدیا ہے کہ جو ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرے گا اس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے تو کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے ایک گروپ یکجا کیا اور انہیں عامر کی سپورٹ پر آمادہ بھی کیا،ساتھ ہی انہیں یہ پیغام بھی دیا کہ جو کھلاڑی ایسا نہیں کرے گا،ٹیم کے ماحول پر اثر انداز ہو گا اس کی پاکستانی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔ویسے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں سے عامر کی مخالفت نہ کرنے کا بیان حلفی لے چکا ہے ۔