میلبورن(نیوز ڈیسک)آسٹریلین اوپن ٹینس 17 جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ میگا ایونٹ کی انعامی رقم میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس بار بھی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، 10 فیصد اضافے کے بعد مجموعی انعامی رقم 32 ملین آسٹریلین ڈالر ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ منتظمین نے ملکی سٹار لیٹن ہیوٹ کیلئے بھی خصوصی الوداعی تقریب سجانے کا پروگرام بنایا ہے جو مسلسل بیسویں بار ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس کے بعد ٹینس سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو جائیں گے۔