بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے جس خفیہ معاہدے پر دستخط لئے اس میں لکھا کیا ہے؟اندر کی بات فوراً ہی باہر آگئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے جس خفیہ معاہدے پر دستخط لئے اس میں لکھا کیا ہے؟اندر کی بات فوراً ہی باہر آگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خا ن نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کی ٹیم میں ممکنہ شمولیت کے معاملے پر قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا جبکہ پی سی بی نے محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط بھی لے لئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پراظہرعلی نے محمد عامر کو ون ڈے ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قیادت چھوڑتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہرعلی کو کپتانی جاری رکھنے پر رضا مند کرلیا جبکہ محمد عامر کے کردار کی بہتری کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے۔دوسری جانب محمد عامر کے معاملے پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، بلے باز محمد حفیظ اور عمر اکمل کی جانب سے محمد عامر کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کئے جانے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا گیا تاہم پی سی بی نے اس معاملے پر زباں بندی کے لئے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو عدالتی فیصلے اور نیوزی لینڈ امیگریشن حکام کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے مشروط کردیا گیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…