لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق عامر کی دورے میں شرکت ان کے نیوزی لینڈ کے ویزے سے مشروط ہے اگر ان کو ویزہ مل گیا تو وہ اس دورے میں پاکستانی ٹیم کاحصہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان یکم جنوری کو لاہور میں کیا جائے گا