بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

معروف کرکٹر اوراہلیہ پرفرد جرم عائد

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں پولیس نے کرکٹر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ پر ان کی 11 سالہ سابق گھریلو ملازمہ پر تشدد کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔اگر ان کا جرم ثابت ہوگیا تو میاں بیوی کو طویل المدت قید کی سزا ہو سکتی ہے۔شہادت حسین اور ان کی اہلیہ فی الوقت ضمانت پر رہا ہیں اور وہ کم عمر لڑکی کو ملازمت پر رکھنے اور اس پر تشدد کرنے کے الزامات کی ترید کرتے ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈھاکہ کی ایک عدالت میں جوڑے کی جانب سے لڑکی پر جسمانی تشدد کی چارج شیٹ جمع کروائی گئی ہے۔میڈیم فاسٹ بولر شہادت حسین کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پہلے ہی معطل کر چکا ہے۔اس مقدمے کی سماعت 12 جنوری کو ہو گی۔خیال رہے کہ محفوظہ اختیر ہیپی نامی لڑکی ستمبر میں ایک گلی میں پائی گئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی۔اس وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کے لیے ایک سال سے کام کر رہی تھیں۔شہادت حسین اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے حالیہ قانون سازی کے تحت لگائی گئی ہے۔اگر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جیسمین جہان نرتو شہادت کو مجرم قرار دے دیا گیا تو انھیں سات سے 14 سال قید اور جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…