کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجری کے حوالے سے بہتری کے لئے جلد پی ایچ ایف کا میڈیکل بورڈ قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ہے۔ ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے برطانیہ میں مقیم اسپورٹس انجری کے ماہر ڈاکٹر عمر بٹ سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے ، ڈاکٹر عمر بٹ نے قمر ابراہیم سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر عمر بٹ چند روز کے لئے لندن چلے گئے ہیں جہاں سے وہ واپسی کے بعد وہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سے ملاقات کریں گے ، اس بات کا بھی امکان ہے کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عمران علی شاہ کو بھی شامل کیا جائے گا، پی ایچ ایف کا میڈیکل بورڈ مستقبل میں قومی کھلاڑیوں کی فٹنس، انجری اور ان کی ادویات کے استعمال کے بارے میں فیڈریشن کو جامع پلان بھی دے گا۔