بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میچ فکسنگ میں سزایافتہ فٹ بالر قتل

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ فٹ بالر الفریڈ پیشیکو کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پشیکو کو ایک مسلح شخص نے ایل سلواڈور کے شہر سانتا اینا کے ایک پیٹرول پمپ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔پشیکو ایل سلواڈور کی قومی ٹیم کے مستقل رکن تھے اور سلواڈور کی جانب سے سب سے زیادہ 86 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی تھے۔دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے سابق فٹ بالر نے اپنے ملک کے سب سے بڑے کلب فاس کے لیے 239 میچز کھیلے اور 31 گول کئے جبکہ ایل سلواڈور کی انڈر 20ٹیم کے لیے 14، انڈر 21 کے لیے 5 اور انڈر 23 ٹیم کے لیے 6 میچز کھیل کر 2،2 گول کئے جبکہ انھوں نے2009 میں امریکی فٹ بال کلب نیویارک ریڈ بلز کی ایک سیزن میں نمائندگی کی.2002 سے 2013 تک ایل سلواڈور کے لیے کھیلے گئے 86 میچوں میں انھوں نے 7 گول کئے.پیشکو پر 2013 میں میچ فکسنگ کے الزامات درست ثابت ہونے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔ایل سلواڈور کی قومی ٹیم کے 13 دیگر کھلاڑیوں سمیت پشیکو پر تفتیش کے بعد 2010 سے 2013 کے دوران کئی میچوں میں پیسے لے کر قصداً ہارنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔وسطی امریکی مک ایل سلواڈور کئی سالوں ان ممالک میں سرفہرست رہا ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔واضح رواں ماہ کے آغاز میں ایک اور امریکی ملک ہنڈراس کے 26 سالہ فٹ بالرآرنلڈ پیرالتا کو ان کے آبائی شہر میں قتل کر دیا گیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…