بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ڈربن ٹیسٹ ، براڈ کی عمدہ باولنگ ، جنوبی افریقہ مشکل میں

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربن(نیوز ڈیسک) ڈربن میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 303 کے جواب میں مزید 166 رنز درکار ہیں اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 67 اور ٹیمبا بووما دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کا آغاز بھی انگلینڈ کی طرح کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔ اوپنر وین زیل بنا کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے۔اس کے بعد ڈین ایلگر اور اے بی ڈیویلیئرز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنز بنائے۔ ڈیویلیئرز 49 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد براڈ کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے تین اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ڈین ایلگر 67 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اس سے قبل انگلینڈ نے 179 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔کومپٹن 85، سٹوکس 21 اور بیرسٹو 41 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ سٹوارٹ براڈ نے 33 گیندوں پر 33 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بہتر تین سو تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین اور مورکل چار، چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔جمعے کو جب میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ کی جانب سے نک کومپٹن 63 اور بین سٹوکس پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔انگلینڈ نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 49 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔کپتان ایلسٹر کک صفر، اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایلکس ہیلز دس اور جو روٹ 24 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔تاہم بعد میں نک کومپٹن اور جیمز ٹیلر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…