بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گپٹل کی جارحانہ اننگز نے سری لنکن باولرز کے ہوش اڑا دیئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک)کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نیمارٹن گپٹل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گپٹل نے 93 اور لیتھم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں اوپنر آو¿ٹ نہیں ہوئے۔پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 117 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔آغاز سے ہی سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار اور مک کلینیگن نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔میزبان ٹیم نے 118 رنز کا ہدف باآسانی صرف 8.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہی حاصل کر لیا۔اوپنر مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انھوں نے 30 گیندوں پر 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔اس قبل کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…