لاہور(نیوزڈیسک)ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ ،یاسرشاہ باہر،محمدعامر کوبھی منظر عام سے ہٹانے کی تیاریاں،آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں محمدعامرکی قومی کرکٹ ٹیم میں شرکت سے خوفزدہ مخصوص لابی نے عامرکے خلاف مہم شروع کردی ۔ذرائع کاکہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کاباو¿لنگ اٹیک اس وقت کافی کمزورہے ،پی سی بی اپنی باو¿لنگ کوبہتربنانے کے لئے محمدعامرکوقومی کرکٹ ٹیم کاحصہ بنانے کاخواہش مندہے ۔اگرعامرٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی اسکواڈکاحصہ بنتے ہیں توقومی کرکٹ ٹیم کے یہ ورلڈکپ جیتنے کے چانسزبڑھ سکتے ہیں انکی غیرموجودگی میں شایدقومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی نہ کرسکے۔بتاےاگیاہے کہ محمدعامرکی پاکستانی ٹیم میں ممکنہ شرکت سے خوفزدہ مخصوص لابی انکے خلاف مہم شروع کررکھی ہے کہ وہ کسی بھی طرح قومی کرکٹ ٹیم کاحصہ نہ بن سکیں۔حالانکہ دنیابھرمیں سزاپوری کرنے کے بعدکئی کھلاڑیوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان،ہیڈکوچ وقاریونس اورقومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی سمیت زیادہ ترکھلاڑی محمدعامرکی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے حق میں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو صرف بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں عامر کے ہاتھو ں پویلین واپس لوٹنے اور عامر کے جشن منانے پر ان پر غصہ ہے ۔