پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ،محمدیوسف اور سعید اجمل نے تو کچھ اور ہی کہہ دیا!

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک بات ہے ¾ پی سی بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کرے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران محسن حسن خان نے کہاکہ یہ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے۔ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج تک ہم دنیا کے سامنے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کا پورا خیال رکھے کہ کوئی کھلاڑی کسی غیر قانونی دوائی کا استعمال نہ کرسکے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کرے۔ سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہاکہ یاسر شاہ انتہائی محنتی کھلاڑی تھے اور انہوںنے پاکستانی ٹیم کا مشکل حالات میں بھرپور ساتھ دیا ہے انہوںنے کہاکہ محمد یاسر شاہ سے غلطی ہوئی ہے اور اب ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یاسر شاہ کو سخت سزا سے بچائے ہم تو چاہتے ہیں یا سر شاہ کو سزا ہی نہ ہو ۔قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو 14 روز میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی ہوسکتاہے کہ آئی سی سی ان کو چھوڑدے، بعض اوقات بندے کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ کیا کھا رہا ہوتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہاکہ آئی سی سی ہر سال ممنوعہ ادویات کی فہرست فراہم کرتا ہے اور پی سی بی کھلاڑیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ ان ادویات سے بچاجائے تاہم بندے کے سو بدخواہ ہوتے ہیں شاید کسی نے کھانے میں کوئی چیز ملادی ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ یاسر شاہ پر پابندی عائد ہوکیونکہ یہ ہماری ٹیم کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔ یاسر شاہ کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی اگر ایک کھلاڑی گھر میں کوئی دوا لے لیتا ہے تو اس کا تو پی سی بی کو بھی پتا نہیں ہوتا۔ کوئی کھانے میں یا پانی میں کوئی چیز بھی ملاسکتا ہے جس پر پلیئر کا کوئی قصور نہیں ہوتا لیکن اس کو خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…