بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

محمدیوسف اوررمیز راجہ لڑ پڑے،وہ کچھ کہہ دیا کہ شائقین کرکٹ سن کردنگ رہ گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محمدیوسف اوررمیز راجہ لڑ پڑے،وہ کچھ کہہ دیا کہ شائقین کرکٹ سن کردنگ رہ گئے،ماضی کے دو نامور قومی کرکٹرز رمیز راجا اور محمد یوسف نجی ٹی وی کے پروگرام میں لڑپڑے۔ محمد یوسف نے کہا کہ عامر کی مخالفت کرنے پر عوام رمیز راجا سے ناراض ہیں، رمیز راجا نے کہا کہ محمد یوسف کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہیے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ رمیز راجا کو صرف انگریزی بولنا آتی ہے، کرکٹ کھیلنا نہیں آتی۔ جواباً رمیز راجا کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو ٹھیک سے اردو بولنا بھی نہیں آتی، انھوں نے پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ اور محمد یوسف نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھے کہ دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔ رمیز راجہ نے غصے کے عالم میں محمد یوسف کو کھری کھری سنائیں اور انھیں جھوٹا مولوی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ داڑھی رکھ کر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ میں نے محمد یوسف جیسا گھٹیا انسان ا?ج تک نہیں دیکھا۔ ان الفاظ کا س±ننا ہی تھا کہ محمد یوسف سیخ پا ہو گئے۔ انہوں نے جوابا کہا کہ رمیز راجہ جیسے بے شرم ا?دمی سے اسی بات کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ان جیسے لوگوں نے ا?ج تک کرکٹ میں کچھ نہیں کیا، انھیں صرف باتیں ہی کرنا ا?تی ہیں۔ ایسے لوگ خود تو داڑھی رکھ نہیں سکتے، دوسروں پر تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ محمد یوسف نے کہا کہ رمیز راجہ جتنے بڑے کھلاڑی میں مجھے علم ہے۔ انہوں نے 57 ٹیسٹ میچوں میں صرف دو سینچریاں ہی بنائی ہیں۔ رمیز راجہ جیسے لوگوں کو کرکٹ پر بات ہی نہیں کرنا چاہیے۔ رمیز راجہ کو کرکٹ پر بات کرتے ہوئے شرم ا?نی چاہیے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کو صرف انگلش بولنا ا?تی ہے۔ وہ صرف انگلش کے ٹیچر ہیں اور کچھ بھی نہیں ہیں۔ یہ بات سنتے ہی رمیز راجہ نے کہا کہ محمد یوسف کو تو سہی طرح اردو بھی بولنی نہیں ا?تی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے میزبان سے کہا کہ وہ اگر محمد یوسف جیسے مکار لوگوں کو اپنے پروگرام میں بلاتے ہیں تو انھیں شریک ہونے کی دعوت نہ دیا کریں۔ اس کے جواب میں محمد یوسف نے الزام عائد کیا کہ مکار تو رمیز راجہ ہیں جو اپنے گھر والوں پر بھی مقدمہ کر دیتے ہیں۔ میں نے رمیز راجہ جیسا گھٹیا انسان اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…