بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

محمدعامرکی واپسی،اظہرعلی اورمحمدحفیظ کیسے راضی ہوئے؟ اصل بات سامنے آگئی،راشد لطیف کی نئی تجویز

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) محمدعامرکی واپسی،اظہرعلی اورمحمدحفیظ کیسے راضی ہوئے؟ اصل بات سامنے آگئی، اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پیسر کو کھلانے کا فیصلہ پی سی بی حکام نے کیا جو دونوں کرکٹرز کو ماننا پڑا، اگر ایسا نہ کرتے تو پھر کرکٹ کو خداحافظ کہنا پڑتا،محمد عامر کے حوالے سے سابق کرکٹرز کی رائے منقسم ہے، رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور اظہر علی کو پی سی بی کا فیصلہ ماننا پڑا تاہم دونوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا، راشد لطیف نے کہا کہ اسپاٹ فکسر کو وہ گرین کیپ پہننے کی اجازت نہیں ہونا چاہیئے جو ملکی قابل فخر اسٹارز اپنے سر پر سجاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے حوالے سے کرکٹ برادری دو حصوں میں بٹی نظر ا?تی ہے، رمیز راجہ نے کہاکہ محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت پر محمد حفیظ اور اظہر علی نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کرا دیا،اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پیسر کو کھلانے کا فیصلہ پی سی بی حکام نے کیا جو دونوں کرکٹرز کو ماننا پڑا، اگر ایسا نہ کرتے تو پھر کرکٹ کو خداحافظ کہنا پڑتا، اچھی بات ہے کہ مسئلہ حل ہوگیا، دوبارہ اس معاملے سے ملک کی بدنامی ہوسکتی تھی، انھوں نے کہا کہ تمام مسائل حل ہونے میں وقت لگے گا۔کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات سے چیئرمین پی سی بی کوٰگاہ کردیااور آخری فیصلہ حکام کا ہی ہوتا ہے، بہت مشکل سے پاکستان کی کرکٹ اچھے دور میں داخل ہوئی، یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ محمد عامر کسی انٹرنیشنل میچ میں ملک کے ساتھ دھوکا دہی کی زندہ مثال ہیں،انھیں زندگی گزارنے اور لیگ کھیلنے دی جائے لیکن وہی گرین کیپ پہننے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے جو حنیف محمد،عمران خان، ماجد خان، وسیم باری، فضل محمود اور جاوید میانداد جیسے قابل فخر اسٹارز اپنے سر پر سجاتے رہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…