بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کی بڑی خبر،ایک اوردھماکہ خیزانٹری

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کی بڑی خبر،ایک اوردھماکہ خیزانٹری،پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی محمد مالک نے کہا ہے کہ پی ٹی وی جلد ہی ایک اور سپورٹس چینل شروع کرے گا۔شائقین کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیا چینل ہر لحاظ سے منفرد اور الیکٹرانک میڈیا کی دنیا میں خوشنما اضافہ ثابت ہو گا۔ایم ڈی پی ٹی وی نے کرکٹ رائٹس حاصل کرنے پرپاکستانی قوم اور پی ٹی وی ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے جس نے اپنے بل بوتے پرنشریاتی حقوق حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں جو منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔محمد مالک نے بتایا کہ پی ٹی وی نے سنہ2016سے2019 تک آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق،آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2016،آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ2017،آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2016 کے میڈیا رائٹس بھی حاصل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی2017اور آئی س سی ویمن ٹی20ورلڈ کپ2018 بھی پی ٹی وی اپنے ناظرین کو براہ راست دکھائے گا۔آئی سی سی ورلڈ کپ2019 بھی پی ٹی وی نے اپنے ناظرین کے لیے پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔محمد مالک نے کہا کہ پی ٹی وی ملک کا وہ واحد چینل ہے جس نے یہ نشریاتی حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا دنیا بھر میں کھیلے جانے والے اہم میچ بھی پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے پیش کرتا رہے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…