پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حفیظ نے ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہر کھلاڑی کو معاف کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر کہے جانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پاکستان کا تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں، یہ ان کا اصولی موقف ہے کہ کوئی چیز پاکستان کی نمائندگی سے زیادہ قابل فخر نہیں، کسی بھی ایسے شخص کو کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے جس نے کرپشن کرکے ملک کی ساکھ، عزت اور وقار کو خراب کیا، ان کے موقف کو لوگوں نے غلط رنگ دے کر پیش کیا۔ وہ ایک فرد کی مخالفت نہیں کررہے، جو بھی پاکستان کا امیج خراب کرے گا وہ اس کے خلاف ہیں۔ اس لئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔ وہ اپنے اس موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہیں گے۔قومی ٹیم کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ ان کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے نجم سیٹھی کی موجودگی میں ملاقات ہوئی، وہ چیئرمین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بات سنی اور مانی، شہریار خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے تحفظات کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔ ہم کوشش کریں گے کہ مل کر پاکستان کیلیے کام کریں۔حفیظ نے مزید کہا کہ کسی کو یہ بتانے کی ضرورت کہ مجھ میں کتنی صلاحیتیں ہیں، پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا میرا جنون ہے، وہ جب تک قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے مکمل ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔#/s#



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…