پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ سیریز؛ آئی سی سی صدر نے جلد انعقاد کی پیشگوئی کردی

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی صدر نے جلد پاک بھارت سیریز کی پیشگوئی کر دی، ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے لگی ہے،وینیو کوئی بھی ہو ہمیں میچز ہوتے ضرور دکھائی دیں گے، انھوں نے نائٹ ٹیسٹ کا بھی خیرمقدم کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسٹار ظہیرعباس نے کہا کہ پاک بھارت سیریز منسوخ ہونے پر مجھ سمیت دونوں ممالک کے عوام اور پوری دنیا کو افسوس ہوا، میں نے بہت پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب کی نظریں پاک بھارت کرکٹ پر جمی رہتی ہیں اس سے مقابلے کا رجحان بڑھتا اور ساتھ دل بھی قریب اتے ہیں، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز جلد ہوگی، چاہے وہ کسی بھی نیوٹرل مقام پر ہو، البتہ اگر میچز پاکستان میں ہوں تو زیادہ بہتر ہے، ایک سوال پر ظہیرعباس نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز خوش آئند ہے، بدقسمتی سے ہمارے گراؤنڈ ویران کردیے گئے،لیگ کے انعقاد سے ملکی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔مستقبل میں جب ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھولنے میں مدد ملے گی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، پنک بال سے نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے ظہیر عباس نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کے لیے بھی سود مند رہے گا، اس سے کھیل کوبھی فائدہ پہنچے گا۔کچھ نہ کچھ تجربات کرتے رہنا چاہیے،یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو آئندہ سال نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے، ایک سوال پر ظہیر عباس نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ پاکستان کیلیے کرکٹ کھیلوں گا، بعد ازاں یہ گمان میں بھی نہ تھا کہ آئی سی سی کا صدر بن جاؤنگا،اس اعزاز پر بیحد مسرور ہوں#/s#



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…