لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اور محمد حفیظ نے ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے تحفظات پر بات چیت کی گئی. ملاقات کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ جوائن کرلیا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور محمد حفیظ کے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. بورڈ کی غلطی ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات بروقت دور نہیں کئے گئے. دونوں کھلاڑی کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں. کپتان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیم کو ساتھ لے کر چلے. اظہر اور حفیظ کی کچھ باتوں کو مانتا ہوں اور کچھ نہیں. انہوں نے کہا کہ عامر کو کیمپ میں بلایا گیا ہے، سلیکشن نہیں ہوئی تاہم ان پر پوری نظر رکھی جائے گی. امید ہے کہ وہ صراط مستقیم پر چلتے رہیں گے. سینئر کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ محمد عامر کا ساتھ دیں. شہریارخان نے کہا کہ ٹیم کا اعلان تین سے چار دن میں ہو جائے گا. محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مو¿قف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے. وہ پاکستان کا امیج خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں. ملکی وقار مجروح کرنےوالوں کو ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیئے. انہوں نے کہا کہ سب کو مل کا پاکستان کا نام روشن کرنا ہے. ان کی سپورٹ تمام پاکستانی کھاڑیوں کے ساتھ ہے تاہم اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو شامل نہیں کرنا چاہئیے. محمد حفیظ نے کہا کہ محمد عامر سے ان کا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تاہم انہوں نے اصولی مو¿قف اختیار کیا ہے