پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سوئنگ کے سلطان نے بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی ؟دوسرے کے لئے مثال بن گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ مختلف انداز میں منائی، انہوں نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی پہلی سالگرہ غریب اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی ۔وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے بیٹی کیلئے تحفے سمیٹنے کی بجائے، بیٹی کی جانب سے دیگر بچوں میں تحفے تقسیم کئے۔کرکٹ کے سپر اسٹاروسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ کی تقریب کیلئے مقام چنا ایک کرکٹ گراؤنڈ۔معین خان اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں سالگرہ کے کیک پر وسیم اکرم کے ملک پاکستان اور شنیرا کے ملک آسٹریلیا کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ناساز طبیعت کی وجہ سے عائلہ تو برتھ ڈے پارٹی میں موجود نہ تھیں اس لئے وسیم اکرم نے ان کی جگہ کیک کاٹا۔
تقریب کے موقع پر وسیم اور شنیرا کے گرد کئی بے سہارا بچے ضرور موجود تھے جنہیں اکرم فیملی کی جانب سے تحفے دیئے گئے، شنیرا اور وسیم اکرم نے جیو نیوز کو بتایا کہ دوسرے بچوں کو خوشیاں باٹنا ان کی جانب سے بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ تھا ،تقریب میں موجود بچوں نے بھی اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔ویسے تو سالگرہ میں بچے اپنے لئے تحفہ وصول کرتے ہیں لیکن وسیم اکرم نے اپنی برتھ ڈے گرل عائلہ کی جانب سے دیگر بچوں کو تحائف دے کر ایک نئی روایت قائم کردی ہے22



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…