منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شہریارخان سے محمدحفیظ کی ملاقات ،صورتحال سامنے آگئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ پاکستان کا تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں، یہ ان کا اصولی موقف ہے کہ کوئی چیز پاکستان کی نمائندگی سے زیادہ قابل فخر نہیں، کسی بھی ایسے شخص کو کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے جس نے کرپشن کرکے ملک کی ساکھ، عزت اور وقار کو خراب کیا، ان کے موقف کو لوگوں نے غلط رنگ دے کر پیش کیا۔ وہ ایک فرد کی مخالفت نہیں کررہے، جو بھی پاکستان کا امیج خراب کرے گا وہ اس کے خلاف ہیں۔ اس لئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔ وہ اپنے اس موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہیں گے۔قومی ٹیم کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ ان کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے نجم سیٹھی کی موجودگی میں ملاقات ہوئی، وہ چیئرمین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بات سنی اور مانی، شہریار خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے تحفظات کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے ذریعے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے ہرکھلاڑی کو معاف کردیا۔ ہم کوشش کریں گے کہ مل کر پاکستان کےلیے کام کریں۔حفیظ نے مزید کہا کہ کسی کو یہ بتانے کی ضرورت کہ مجھ میں کتنی صلاحیتیں ہیں، پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا میرا جنون ہے، وہ جب تک قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے مکمل ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…