اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، سری لنکن کرکٹر کوسل پریرا پر4 برس کی پابندی عائد

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا پر 4 برس کی پابندی عائد کر دی۔ پریرا ڈوپنگ کیس میں پابندی کی سزا کا سامنا کرنے والے دوسرے سری لنکن پلیئر ہیں، اس سے قبل 2011ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اپل تھرنگا پر بھی تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں پریرا کے یورین سیمپل کا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں غیرممنوعہ ادویات کا مرکب پایا گیا ہے اور رواں ماہ کے شروع میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پریرا پر چار برس کی پابندی عائد کر دی ہے جو کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ سری لنکن وزیر کھیل دایا سیری نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں پریرا پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، ہم پابندی کے خلاف اپیل کریں گے، امید ہے کہ پریرا ڈوپنگ کیس سے اپنا نام کلیئر کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…