لاہور(نیوزڈیسک)محمدعامر سے ملاقات میں اظہرعلی اورمحمدحفیظ نے کیا کہا؟ اندر کی کہانی باہرآگئی،پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اسٹارآل راﺅنڈر محمد حفیظ کی فاسٹ بولر محمد عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ملاقات میں معافی تلافی ہوگئی۔اظہرعلی اور محمدحفیظ نے محمد عامر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کسی قسم کا ذاتی اختلاف نہیں۔ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد محمد حفیظ فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر نیم رضامند ہوگئے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بھی کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے معاملات طے پا گئے ہیں۔.پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور اظہر علی اور محمد حفیظ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی ٹیم مینجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں محمد حفیظ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر نیم رضامندی ظاہر کردی ہے، اس میٹنگ کے دوران محمد حفیظ رو پڑے، حفیظ کا کہنا تھا کہ ا±ن کی عامر سے کوئی لڑائی نہیں ہے، وہ صرف ملکی وقار کی خاطر عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے۔