کراچی(نیوزڈیسک)مودی کے دورے کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کامعاملہ پھراُٹھ کھڑا ہوا،آئی سی سی صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، مسقتبل میں مختصر نہیں مکمل سیریز ہونی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دونوں ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی، اب مکمل سیریز ہونی چاہئے۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ ظہیر عباس اور معین خان نے فاسٹ باو¿لر محمد عامر کے معاملے پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات میں متعدد امورزیر غور آئے اورتوقع ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں بھی جلد ہی سرپرائز دیاجائے گا۔