منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اظہر اور حفیظ کے بعد عامر کی کیمپ میں شمولیت پر کئی کھلاڑی ناخوش

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)اظہر علی اور حفیظ کے بعد محمد عامر کی ٹریننگ کیمپ میں شمولیت پر ناخوش کئی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹرہارون رشیدسے ملاقات کریں گے۔محمد عامرکی موجودگی میں کیمپ نہ جوائن کرنے کی کہانی صرف اظہر علی اور محمد حفیظ تک ہی نہیں ،تقریباً ایک درجن کھلاڑی عامر کی شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیں۔محمد حفیظ اور اظہر علی تو کھل کرسامنے آ گئے ، کہ انہیں محمد عامر کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرنی لیکن اور بھی کھلاڑی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امتیازی رویے سے ناخوش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے کیمپ میں شامل ہونے پرایک درجن کے لگ بھگ کھلاڑی اظہر علی اورمحمد حفیظ جیسا موقف رکھتے ہیں، لیکن ٹیم مینجمنٹ نے یا تو انہیں سمجھا کر یا دباآ میں لاکر کیمپ میں شمولیت پر راضی کر لیا،کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا گیا کہ انکا موقف اپنی جگہ لیکن کیریئر تباہ نہ کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اس بات پر بھی ناراض ہیں کہ محمد عامر کو ضرورت سے زیادہ وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، ان کی رائے کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تو کھلاڑیوں کو سیریز سے ڈراپ کردیا جاتا ہے لیکن اسپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ کو پلکوں پر بٹھایا جا رہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…