اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اظہر علی اور حفیظ کے بعد عمر اکمل نے بھی عامر کےخلاف علم بغاوت بلند کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربے کار بلے باز محمد حفیظ کے بعد مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔عمر اکمل نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مجھے ٹیم سے ڈراپ کر دیا جا تا ہے لیکن اسپاٹ فکسر کو آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔اس کے علاوہ چیر مین پی سی بی شہریار خان بھی آج اظہر علی اور محمد حفیظ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی اور محمد حفیظ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں ہرگز شرکت نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے تحفظات سے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا تھا کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ مصباح الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر کی ٹیم میں واپسی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہو گا کہ عامر کی واپسی سے مستقبل میں ٹیم پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…