منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

محمدعامر کی واپسی،اظہرعلی کو کس نے گمراہ کیا؟محمدیوسف کے موقف نے سب کو حیران کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محمدعامر کی واپسی،محمدیوسف کے موقف نے سب کو حیران کردیا،کہتے ہیں اظہر اور حفیظ کی کارکردگی کو اکٹھا بھی کر لیا جائے تو دونوں عامر کے مقابلے میں کارکردگی میں بہت پیچھے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ اظہر علی کو عامر کے بارے میں گمراہ کیا گیا ہے ، اظہر اور حفیظ کی کارکردگی کو اکٹھا بھی کر لیا جائے تو دونوں عامر کے مقابلے میں کارکردگی میں بہت پیچھے ہیں،جبکہ سکندر بخت نے کہا ہے کہ عامر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں لیکن یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ قومی ٹیم اظہر علی اور محمد حفیظ کے گھر کی نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے انہیں اس معاملے کو باہر اچھالنے کی بجائے بورڈ سے بات کرنی چاہیے تھی۔ محمد عامر کی قومی ٹیم کے فٹنس اور تربیتی کیمپ میں شرکت پر اظہر علی اور محمد حفیظ کے بائیکاٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ جب ایک شخص اپنے کئے کی سزا بھگت چکا ہے اور معافی بھی مانگ چکا ہے تو اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا نہیں رکھنا چاہیے ۔ اظہر علی اچھا لڑکا ہے لیکن اسے گمراہ کیا گیا ہے ایسا کرنے والے ایک شخص کا نام تو سامنے آیا گیا ہے جبکہ دوسرا بھی جلد سامنے آ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اظہر علی کو آن بورڈ لے جبکہ محمد حفیظ اگر کیمپ میں نہیں بھی آتا تو کوئی بڑی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی شمولیت سے قومی ٹیم کو فائدہ ہو سکتا ہے اس کے آنے سے پاکستان کا بالنگ اٹیک مزید مضبوط ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ محمد اسے اجازت دے چکا ہے پھر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اظہر علی اور حفیظ دونوں اپنی کارکردگی کو اکٹھا بھی کر لیں تو ان کی کارکردگی عامر کے مقابلے میں کہیں کم ہے ۔ ویسے بھی بتایا جائے کس سے غلطیاں نہیں ہوئیں ۔ سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے اپنے واضح موقف پر قائم ہوں لیکن اظہر علی اور محمد حفیظ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس معاملے کو باہر اچھالیں ، انہیں اس معاملے پر بورڈ سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تھی ۔ اگرفرض کریں بورڈ دونوں پر پابندی لگا دیتا ہے اور باہر بٹھا دیتا ہے تو وہ کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی اور محمد حفیظ کے گھر ، محلے یا کلب کی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محمد عامرکے اوپر لگا ہوا داغ ساری زندگی نہیں دھل سکتا اور یہ اس کا پیچھا کرے گا جب وہ گراﺅنڈ میں ہوگا تو اس پر آوازیں لگائی جائیں گی ،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کو اپنی کارکردگی کو دیکھنا چاہیے ، پاکستان سپر لیگ میں انہیں آخری مرحلے میں چنا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…