لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 35سالہ محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے کے بعد آج صبح قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے حفیظ نے فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی موجودگی کے باعث کیمپ میں شرکت سے انکار کر تے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگا ہ کر دیا ،اس فیصلے میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی اس معاملے پر محمد حفیظ کا ساتھ دیا جب کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد حفیظ سے ملاقات کر کے عامر کے معاملے پر ان سے بات چیت کی تاہم وہ بھی انہیں منانے میں ناکام رہے ، اوپننگ بلے باز نے نوجوان فاسٹ باو¿لر سے ملنے بھی انکار کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ باو¿لر محمد عامر کو جلد از جلد قومی ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کر رہاہے تاہم ٹیم کے کئی کھلاڑی سزایافتہ فاسٹ باو¿لر کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔