منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ، مقبولیت میں پشاورزلمے نے دیگر سبھی ٹیموں کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد قریب آتے ہی ملکی شائقین کے جوش و جذبے میں نمایاں فرق آگیا ہے،ہر طرف پی ایس ایل کی باتیں ہورہی ہیں ،دیوانوں پر اس وقت کرکٹ کا جادوسرچڑھ کر بول رہاہے پشاور زلمے نے مقبولیت میں دیگر تمام حریف فرنچائزڈکو پیچھے چھوڑ دیا ہے لاہورکی نیشنل اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ اور نیلامی کے بعد تمام فرنچائزڈنے اپنی ٹیموں کو تقریباً حتمی شکل دیدی ہے۔ کھلاڑی خریدنے کے بعد سبھی ٹیموں نے سوشل میڈیا پر اپنی تشہیرکا عمل بھی تیز کردیاہے تاہم بوم بوم شاہد آفریدی کی وجہ سے پشاور زلمی کی ٹیم مقبول ترین سائیڈ بن گئی ہے۔فیس بک پر پشاورزلمی نے سب کو مات دیتے ہوئے محض دوسرے دن ہی 81ہزار لائکس حاصل کرلئے ہیں جس کی وجہ خالصتاً شاہد آفریدی ہیں جنہیں کارکردگی سے قطع نظر ملکی شائقین کی بہت بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔اس طرح مصباح الحق کی موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقبولیت دوسرے نمبرپر رہی ہے جسے 57000لائکس ملے ہیں۔دوسری جانب،لاہورقلندر نے 42ہزار لائکس حاصل کرکے ثابت کیاہے کہ ا±س کے چاہنے والے بھی کم نہیں تاہم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاحال سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی نہیں ملی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…