منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ جاری کر دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ، ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کا پہلا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ حال ہی میں بھارت سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت اس سیریز میں کامیابی کے بعد چوتھی رینکنگ سے دوسری پر آگیا ہے۔پاکستان نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر دوسری رینکنگ تو حاصل کر لی تھی لیکن وہ زیادہ اس پر قائم نہ رہ سکا اور بھارت نے اس کی جگہ لے لی اور پاکستان کو چوتھی رینکنگ پر آنا پڑا۔اس طرح آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشن ہے۔دوسری جانب ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں پاکستان فہرست میں کافی نیچے ہے اور 87 پوائنس کے ساتھ اس کی رینکنگ آٹھویں ہے۔ پاکستان حال ہی میں کھیلی جانے والی چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی رینکنگ بہتر کر سکتا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا اور سیریز تین ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین، دو سے ہارنے کے باوجود رینکنگ میں دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں موجودہ چمپئن سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ چھٹی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل رینکنگ دوسری تھی، تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ دورے کے دوران پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں بھی تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنھوں نے سری لنکا کے خلاف دوسںرے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد فراہم کی، تیسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی دو بلے بازوں میں دو پاکستان بلے باز بھی شامل ہیں۔ یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں، جب کہ مصباح الحق کی رینکنگ دسویں ہے۔اگر آئی سی سی کی ٹیسٹ بولروں کی رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ابتدائی دس بولروں میں شامل واحد پاکستانی بولر یاسر شاہ ہیں جو چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے، بھارتی آف سپنر ایشون دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز پہلے، وراٹ کوہلی دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح ون ڈے بولروں کی رینکنگ کے ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل واحد بولر سعید اجمل ہیں جو نویں نمبر پر ہیں۔ پہلا نمبر سنیل نرائن کا ہے اور دوسری رینکنگ مچل سٹارک کی ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلوی بلے باز آرون فنچ پہلے، وراٹ کوہلی دوسرے اور ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ابتدائی دس بلے بازوں میں کوئی بھی بلے باز شامل نہیں ہے۔بولروں میں سنیل نرائن بدستور پہلے اور ویسٹ انڈیز کے ہی سیموئل بدری دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی کی رینکنگ چھٹی ہے۔آئی سی سی کی خواتین کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بھی پاکستان ٹیم کی صورت حال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے اور وہ ساتویں پوزیشن موجود ہے۔ وومن ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…