دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے 2015 کے ایوارڈ پانے والے کرکٹ سے وابستہ افراد کے ناموں کا اعلان کردیا ، آسٹریلوی بیٹسمین سٹیون سمتھ کو آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2015 قرار ددیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب دبئی میں ہوئی جس میں سٹیون سمتھ کو آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2015 قرار ددیدیا گیا اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی سٹیون سمتھ کے نام رہا۔ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2015 کا اعزازجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرزکے نا م رہا جبکہ ٹی 20 کے پرفارمر کا ایوارڈ بھی جنوبی افریقہ کے ہی نام رہا اورجنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ٹی 20 پرفارمرآف دی ایئر قرار پائے۔ڈو پلیسی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 119 رنز بنائے تھے۔ سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کا اعزاز نیوزی لینڈ کے کپتان میک کولم کے نام رہا جبکہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کے نام رہا۔ویمنز پلیئر آف ٹی 20 کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر نے جیتا جبکہ سال 2015 کے بہترین امپائر کاایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو نے جیتا