منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے 2015 کے ایوارڈ پانے والے افراد کے ناموں کا اعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آئی سی سی نے 2015 کے ایوارڈ پانے والے کرکٹ سے وابستہ افراد کے ناموں کا اعلان کردیا ¾ آسٹریلوی بیٹسمین سٹیون سمتھ کو آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2015 قرار ددیدیا گیا ¾ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرزنے ون ڈے کرکٹ میں پلیئرآف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سمیت سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کر اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سرگار فیلڈ سوبر اعزاز سمیت ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ¾ جنوبی افریقا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پلیئر آف دی ون ڈے کرکٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔26 سالہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 18 ستمبر2014 سے 13 ستمبر 2015 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں 82.57کی اوسط سے ایک ہزار 734 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں ¾ انہوں نے 26 ایک روزہ میچز میں 4 سنچریوں اور8 نصف سنچریوں کی بدولت 60 کی اوسط سے ایک ہزار 249 رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ ورلڈ کپ 2015 کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 119 رنز بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈپلوسی کو پرفارمنس آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈم میکیولم کو مسلسل بہترین کارکردگی اور جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا اعزاز دیا ¾ آسٹریلوی فاسٹ بولر ہیزلی ووڈ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان خرم خان کو 9 میچز میں 425 رنز بنانے پر آئی سی سی ایسوسی ایٹس کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…