منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

جواءکھیلنے پرمعروف کرکٹرفارغ

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا کی وومنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اینجیلاریکیز کو ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں جوا کھیلنے پر2 سال کے لیے معطل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلنے والی اینجیلا ریکیزوومنز کو آسٹریلیا کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔انھوں نے 29 مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ 2015 کے فائنل کے بہترین کھلاڑی پر صرف 9 ڈالر کا سٹہ لگایا تھا۔24 سالہ ریکیز کو کرکٹ سے معطلی کے علاوہ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے مسائل پر آگاہی میں حصہ لیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے رکن آئن روئے کا کہنا تھا کہ “تمام ایلیٹ کرکٹرز کو مسلسل یاد دلایا جاتا ہے کہ کرکٹ کے کسی بھی طرز میں جوا سختی سے منع ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ انجیلا ریکیز نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور تفتیش کے دوران بھرپور تعاون کیا۔لیگ اسپنرانجیلا ریکیز نے نارتھ ساؤتھ ویلیز کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا اور انڈر 15، 17 اور 18 سطح تک ٹیم کی قیادت کی جبکہ10۔2009 میں انھوں نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کیرئر کا آغاز کیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…