لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے پی ایس ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا، پی ایس ایل کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی جس سے پاکستانی کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی۔لاہور میں اپنے ریسٹورانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا ہونا ملک کے لیے فخر کی بات ہے ، پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو انہیں تجربہ حاصل ہوگا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سہرا پی سی بی کو جاتا ہے، اس موقع پر احمد شہزاد،عمر گل اور شعیب ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی جس سے پاکستانی کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی