لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ، فرنچائز وں نے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی کا انتخاب کر لیا ۔پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں دوسرے روز اسلام آباد کی ٹیم کو پہلا موقع دیا گیا جہاں انہوں نے نوجوان بلے باز بابراعظم کا چناﺅ کیا ۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور نے منتخب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔قومی ٹیم میں طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل رانڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا ۔تاہم قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی چمپئن کپتان یونس خان کسی ٹیم کی توجہ حاصل نہیں کرپائے۔کراچی کی جانب سے سلور کیٹگری میں منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، نعمان انور ، اسامہ میر ، سہیل خان اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم شامل ہیں۔ لاہور کی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیا الحق اور زوہیب خان شامل ہوئے ۔ اسلام آباد نے سلور کیٹگری میں بابر اعظم ،عمر امین اور کامران غلام سمیت عمران خالد اور سیم بلینگ کا انتخاب کیا۔کوئٹہ کی ٹیم میں آل راﺅنڈر بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز ، سعد نسیم اور افغانستان کے محمد نبی شامل ہوئے جبکہ پشاور نے عامر یامین ، ڈیوڈ ملان، عمران خان جونیئر، شاہد یوسف اور اسپنر عبد الرحمان کا چنا ﺅکیا۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کے چنا ﺅکے پہلے روز5ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چنا ﺅکے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگزنے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرزنےعمراکمل اورڈوان براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔پشاورزلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہورقلندرز نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چنا کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انورعلی اورلیوک رائٹ کو منتخب کیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اورسیموئل بدری پربھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے روی بوپارا،عماد وسیم اورلینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔گولڈن کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرزنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 4سے 23فروری 2016ءتک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے مشہور کھلاڑی شامل ہیں جس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لینگے ۔
پی ایس ایل کےلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غزوہ ہند
-
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر ...
-
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی
-
23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ...
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا ...
-
بھارت کا یوٹرن، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی سے انکار ...
-
صوبائی حکومت کا 28مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غزوہ ہند
-
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر میں ماں کو قتل کردیا
-
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی
-
23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرد...
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں
-
بھارت کا یوٹرن، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی سے انکار کردیا
-
صوبائی حکومت کا 28مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
کالم
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…