ناگپور اسٹیڈیم کی پچ غیر معیاری قرار, بھارتی بورڈ کو وارننگ جاری
دبئی (آئی این پی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ناگپور اسٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔میچ ریفری جیف کرو کی رپورٹ پر آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو وارننگ جاری کر دی، بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف ناگ پور ٹیسٹ میں فتح ضرور ملی لیکن غیر معیاری پچ پر جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض انہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اس ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری کرنے میں ناکام رہا اور سیریز کا اہم ٹیسٹ میچ صرف تین دن میں ہی ختم ہو گیا۔ناگ پور اسٹیڈیم کی پچ پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شیطانی پچ قرار دیا تھا۔ ناگپور میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے نومیچز ، شیڈول ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر اور آئی سی سی کے چئیر مین ششانک منوہز کا تعلق بھی ناگ پور سے ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































