منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

محدود اوورز کے میچز کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے، عمر اکمل

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیسٹمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ موجو دہ دور میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے لیکن ٹیسٹ میچز کی اپنی اہمیت ہے ٹیسٹ میچوں میں کھیل کر مزہ آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا انہوںنے کہا کہ تمام ایونٹ کے کپتانوں نے میری بھر پور راہنمائی کی لیکن یونس خاںاور شاہد بھائی نے جس طرح انہوں نے بڑا ہونے کے ناطے میری ہمت اور حوصلہ بڑھایا اور ہر مرحلے پر میری بھرپور رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ ان کا زیادہ سکور ایشائی ممالک کے گراﺅنڈز پر بنا ہے لیکن آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی تیز وکٹوںپر کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے کیونکہ ان کا سٹائل بھی جارہانہ ہے اگر انہیں کھیلنے کا پورا موقع ملا تو عظیم بیٹسمین یونس خاں کاریکارڈ توڑوںگا نہیں تو اسکے قریب ضرور پہنچوں گا عمر اکمل نے کہا کہ ان کی پوری توجہ بیٹنگ پر ہے وہ ٹیم مینجمنٹ کپتان کی خواہش اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق وکٹ کیپنگ بھی کرتے ہیں ٹیم میں وکٹ کیپر ریگولر ہی ہو نا چاہئے کیونکہ میچ کے دوران ایک کیچ یا سٹمپ مس ہو جا ئے تو اس کا میچ کی ہار جیت پر اثر پڑتا ہے انہوںنے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ وہ ٹھیک کھیلتے کھیلتے یکدم غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہو جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ بعض اوقات باﺅ لر بال اچھا کر تاہے لیکن ا س بال کو کھیلناہو تا ہے اس بال پر باﺅنڈری بھی لگ جاتی ہے اور بعض او قات آﺅٹ بھی ہوجاتے ہیں چونکہ ان کا کھیلنے کا سٹائل تیز ہے اس لئے لو گوں کو محسوس ہو تا ہے کہ غلط آﺅٹ ہو گیا ہو ں لیکن جب ہم وکٹ پر ہو تے ہیں تو ہمیں اپنے ملک کے وقار اور شائقین کے جذبات کا پورا احسا س ہو تا ہے میں نے دو سال اپنے کلب میں صرف فیلڈنگ کی پریکٹس کی ہے اسی لئے ان کی فیلڈنگ بہتر ہے او ر فیلڈنگ کے شعبہ پر بھر پور توجہ دی ہے اور اپنے کلب میں چھوٹا ہونے کے ناطے کھلاڑیوںکو پانی بھی پلا تا رہا ہوں کلب کوچزنے میری بڑی رہنمائی کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں اور ا س کا کوئی میچ مس نہیں کر تے اپنے گھر میں بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں فیملی فنکشن میں سب کی نظریں ان پر ہو تی ہیں ظاہراس وقت شرارتیں بھی ہوتی ہیں اگر میں نے اپنے بھائی کی شادی کے فنکشن میں ڈانس کر لیا ہے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے لیکن میں ان دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ کم از کم ایسے فنکشن کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر نہ ڈالیں جس سے کسی کو پریشانی ہو سلفی بنانے کا کوئی اتنا شوق نہیں ہے لیکن میں اپنی فیملی کے ساتھ سلفی ضرور بناتا ہوں جس کو بعض لوگوں نے غلط طور پر سلفی کا شوقین بنا دیا ہے سب بھائیوں سے دوستانہ ماحول میں باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ا نہیں بھی ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے نہیں کی انہوںنے کہا کہ انہیں بات کا احساس ہے کہ انہوں نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے مطابق انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ نہیں ملے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…