اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی لگانے کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ کار انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی لگانے سے مختلف ہے ¾ پورے سلسلے کو قابو میں رکھنا آسان ہے ¾پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک بہتر ماحول اور صحت مند ماحول میں کرکٹ کھیلنے کو ملے گی ۔ ایک انٹرویو میں سابق کھلاڑی اور کرکٹ کے تجزیہ کار رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کی بولی لگانے کے بجائے ’ڈرافٹنگ‘ کے طریقہ کار پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ متوازن ٹیموں کے انتخاب میں یہ طریقہ کار انتہائی مناسب تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی لگانے سے مختلف ہے اور اس سے پورے سلسلے کو قابو میں رکھنا آسان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی فرنچائز یا ٹیموں کے خریدار بھی ناتجریہ کار ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تجریہ اور اعتماد حاصل ہو جائے گا جس کے بعد بولی کا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے۔بولی کے طریقہ کار پر رائے دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں اس بات کا اندیشہ رہتا ہے کہ جس فرنچائز کے پاس زیادہ پیسہ ہے وہ تمام اچھے کھلاڑی خرید لے اور باقی ٹیمیں کمزور رہ جائیں۔اس لیگ میں شامل ایک ٹیم کی ملکیت ایک ٹی چینل کے مالک کے پاس ہونے کے حوالے سے ایک سوال پر سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے مالک نے کہا ہے کہ وہ تمام ٹیموں کو اپنی نشریات میں یکساں وقت دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد باقی ادارے بھی اپنے آپ کو کسی نہ کسی ٹیم سے وابستہ کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔رمیز راجہ کا اس ٹورنامنٹ کا ملک سے باہر ہونے کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک بہتر ماحول اور صحت مند ماحول میں کرکٹ کھیلنے کو ملے گی جس سے ان کو تجربہ اور اعتماد حاصل ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بین الاقوامی کھلاڑیوں اور فرنچائز کے درمیان روابط مستحکم ہوں گے اور یہ روابط ہی انھیں آگے چل کر پاکستان میں کھیلنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے میں بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی کرکٹ کےلئے وِن وِن یا جیت ہی جیت کی صورت حال ہے۔
سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی لگانے کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار ،رمیز راجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































