اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں ¾ہونے والے مقابلے دلچسپ ہوں گے ¾ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کےلئے ہوگا ¾ آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا ۔بی بی سی اردو سروس سے بات چیت کے دور ان پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے اپنائے گئے طریقہ کار کے بارے میں کسی قسم کے نقص یا خامیوں کے بارے میں انہوںنے کہاکہ یہ طریقہ کار انتہائی مناسب تھا اور کھلاڑیوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کے بارے میں شہر یار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کےلئے ہو گا اور آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔ انھوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس میں موقع نہیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جن میں سرفراز، عماد وسیم اور رضوان شامل ہیں ان کو ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔