منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کیوی کپتان برینڈن مکلم کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم فروری میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔34 سالہ برینڈن مکلم نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز ان کے کریئر کی آخری سیریز ہو گی۔وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منگل کو ان کا کہنا تھا ’ میں نے بلیک کیپس کے لیے کرکٹ اور کپتانی کے موقع سے پیار کیا ہے، تاہم تمام اچھی باتیں ختم ہونے کے لیے ہوتی ہیں اور میں اس خوشگوار تجربے کے لیے بہت شکر گذار ہوں۔‘برینڈن مکلم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سنہ 2004 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔انھوں نے گذشتہ برس فروری میں بھارت کے خلاف اپنی پہلی ٹرپل سنچری بنائی۔برینڈن مکلم یہ کارنامہ سر انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین تھے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے برینڈن مکلم کی قیادت میں پہلی بار ایک روزہ کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کین ولیمسن بھارت میں آئندہ برس آٹھ مارچ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئٹنی کرکٹ کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کپتانی کریں گے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…